اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شین ہوا کی رپورٹ کے مطابق اس میزائل کا نام نربھیئے ہے او یہ سات سو کلومیٹر سے زیادہ کی رینج رکھتا ہے۔ یہ میزائل روایتی اور جوہری وار ہیڈ لے جاسکتا ہے۔ نربھئےمیزائل کا پہلا ٹسٹ گذشتہ برس مارچ میں کیا گيا تھا جو ناکام رہا تھا۔ ہندوستان میں ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمینٹ آرگنائيزیشن کے ڈائرکٹر نے کہا ہےکہ اس میزائل کے چاروں ورژن بنائے جائيں تا کہ یہ زمین، فضا، بحری جہازوں اور آبدوزوں سے استعمال کیا جاسکے۔ واضح رہے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہتھیاروں کی دوڑ میں کافی اضافہ ہوچکا ہے اور یہ ممالک میزائلوں کے تجربوں کو جنگ سے بچے رہنے کا سبب سمجھتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲